
میٹا فزکس
سونیا خان
۔۔۔۔۔۔
پھٹی پُرانی یادوں کو کیوں سینا
مرے ہوئے کُچھ وعدوں کو کیوں جینا
فزکل کمپیٹی بیلٹی کو کیوں رونا؟
یہ سب کیمیکلز کا لوچا ہے
پیار نہیں ہے ۔۔۔
پیار تو فزکس اور میٹا فزکس ہے
جو تم ہو جو میں ہوں
اور یہ گھر ہے ۔۔
اور ہم تینوں کے بیچ کی کیمسڑی ۔۔
جو دن بھر کی ہر بکھری چیز میں ہے
جیسے ہم مل کر سمیٹتے ہیں
ہر وہ جھوٹ جیسے ہم مل کر سچ کرتے ہیں
اور ہر وہ دُکھ جیسے ہم مل کر بانٹتے ہیں
ہر وہ بوجھ جیسے ہم مل کر اُٹھاتے ہیں
کبھی جو کُچھ بگڑجائے ۔۔۔
تو ہم اُسے مل کے سنوارتے ہیں
میتھس کے سوال ہیں جو مل کر
دن بھر حل کرتے رہتے ہیں تم اور میں
کُچھ فارمُولے سیٹ کرتے ہیں ۔۔
اک فلسفہ ہے
جو سمجھنے اور سمجھانے میں وقت نکل جاتا ہے ۔۔۔
ہوم سائنس ہے ۔۔
پیار جسم کے چند لمحاتی
“پرفیکٹ ایکشن اور ریکشن ” کا نام نہیں
دن بھر کی دوڑ ہے جیسے ہم دونوں
مل کر دوڑتےہیں
زندگی کے اس میراتھون میں ۔۔-
اب آپ اپنی تحریر خود بھی کلچر بک لٹ پہ پوسٹ سکتے ہیں
پہ جائیں اور ساءین ان کریں
آپ کا کاونٹ بن جائے گا۔
اب آپ جب چاہیں اپنی تحریر لگائیں
کمنٹ کریں