
سکینہ سمجھ دار عورت تھی۔ وہ سمجھ گئی کہ جمیل نے ایسا کیوں کیا۔ وہ چپ رہی۔ جمیل اپنی بے بسی پہ دل ہی دل میں رو رہا تھا۔ دو مہینے سے اوپر ہوگئے تھے اس کی مزدوری نہیں لگی تھی۔ وہ ریڑھی لگایا کرتا تھا لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے سب کچھ بند تھا۔ لوگوں کا باہر نکلنا بند تھا۔ وہ بھی گھر سے نہیں نکل سکتا تھا۔
کمنٹ کریں