
ہمارے بارے میں
کلچر بک لٹ اپنے آپ میں مختلف اور منفرد ویب سائٹ ہے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو آپ کو دنیا کے مختلف کونوں سے مختلف خوبصورت اور مختلف ثقافتوں کے بارے میں حیرت انگیز علم دیتا ہے۔ یہ ایک ایسا ثقافتی ویب سائٹ ہے جہاں ہم دنیا بھر کی تہذیب اور ثقافت کے بارے میں جان سکتے ہیں ۔ یہاں بہترین مضامین آپکو پڑھنے کو ملیں گے ۔ ہم مسلسل کلچرل ویڈیو ، مضامین اور گرافکس اپلوڈ کرتے ہیں ساتھ ہی ہم آرٹ اور ادب پر بھی خاص توجہ دیتے ہیں ، اس ویب سائٹ پہ اچھی طرح سے تحقیق شدہ ثقافتی مواد ، ویڈیو یا گرافکس ہی اپلوڈ کئے جاتے ہیں ۔ یہ ویب سائٹ تین زبانوں میں ہے اردو ، ہندی اور انگلش ۔ تاکہ دنیا کے تمام لوگ اس ویب سائٹ سے ایستفادہ حاصل کر سکیں .
ہمارا سفر:
ہم نے اس یقین کے ساتھ اس سفر کی شروعات کی ہے کہ ہم دنیا کے 195 ملکوں کی تہذیب کو اس ویب سائٹ پہ اکٹھا کر سکیں گے ۔ تاکہ اس گلوبل دور میں آپ کو کسی بھی ملک کی تہذیب کے بارے میں جاننے میں آسانی ہو ۔ اگرآپ سفر کرتےوقت کسی ملک یا جگہ کی تہذیب یا ثقافت کے بارے میں مکمل معلومات چاہتے ہیں تو یہ ویب سائٹ آپکی بھرپور مددگار ثابت ہوگی ۔ جب ہم کسی ملک کی تہذیب کے بارے میں بہتر طور پہ جانتے ہیں تو اس ملک میں سفر کرنے میں وہاں نئے دوست بنانے میں ، رہائش اختیار کرنے اور تجارت کرنے میں کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے ۔ ہم آپکی معلومات کو بھی اس پلیٹ فارم پہ ساجھا کریں گے تاکہ دوسرے قاری بھی مستفید ہوں .
ہماری ٹیم:
ستمبر 2017 کے بعد سے کلچر بک لٹ کا سفر ایک دلچسپ سفر رہا ہے ہم نے یہاں دنیا بھر کی مصنوعات سے آپکو روبرو کرایا ہے ۔ مختلف ملکوں کے رہن سہن ، ان کے کھانے ، کاروبار ، زبان ، سماجی اثر ، ان کی زندگی گزارنے کے طور طریقے وغیرہ کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی ہے ۔ ہم مضامین ، ویڈیوز اور گرافکس کے ذریعہ آپکے تصور کو حقیقت میں تبدیل کر دیتے ہیں ۔ ہم فیس بک, انسٹاگرام, ٹویٹر, یو ٹیوب ، ویڈیو اور مختلف ڈیزائن کے ذریعہ آپکی بات اور خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں ۔ آپ اپنے تجربے ، اپنی ان کہی کہانیاں ہمارے ذریعے ایک بڑے حلقے تک با آسانی پہنچا سکتے ہیں ۔ ہمارا مقصد اپنے قارئین کے ساتھ ایک طویل عرصے تک دیرپا ، مستحکم ، پیشہ ورانہ تعلقات بنائے رکھنا ہے ۔ ان منصوبوں میں ہم آپکو اپنے ساتھ شریک کرنا چاہتے ہیں جس کا اثر دنیا پہ دیر پا اور مثبت ہو ۔ ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل بھی ہمارا نصب العین ہے.